ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / پاکستان کو شکست دے کر ہندوستان نے ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز کا ٹائٹل جیت لیا

پاکستان کو شکست دے کر ہندوستان نے ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز کا ٹائٹل جیت لیا

Sun, 14 Jul 2024 13:18:56    S.O. News Service

برمنگھم ، 14/جولائی (ایس او نیوز /ایجنسی) ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز  2024 کے فائنل میں  ہندوستان چیمپئنز نے پاکستان چیمپئنز کو  5 وکٹوں سے ہرادیا۔  ہندوستان  چیمپئنز نے پاکستان کا 157 رنز کا ہدف آخری اوور میں حاصل کیا۔

برمنگھم کے ایجبسٹن کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلے گئے ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز کے فائنل میں پاکستان چیمپئنز کے کپتان یونس خان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔

پاکستان چیمپئنز  نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 20 اوور میں 6 وکٹ پر 156 رنز بنائے۔

پاکستان چیمپئنز  کی جانب سے شعیب ملک نے 41، کامران اکمل نے 24 اور  صہیب مقصود نے 21 رنز بنائے۔ مصباح الحق  نے 18 اور شرجیل خان نے 12 رنز کی اننگز کھیلی۔

کپتان یونس خان اور  عامر یامین 7 ،7 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ سہیل تنویر 19 اور شاہد آفریدی 4 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔

انڈیا چیمپئنز نے پاکستان کا 157 رنز کا ہدف آخری اوور میں 5 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔

 ہندوستان  کی جانب سے امبتی رائیڈو 50، گرکریت سنگھ 34 اور یوسف پٹھان نے 30 رنز بنائے، یوراج سنگھ 15، روبن اوتھاپا 10 اور سریش رائنا 4 رنز پر آؤٹ ہوئے۔

پاکستان چیمپئنز کے عامر یامین نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ سعید اجمل ، وہاب ریاض اور شعیب ملک نے1، 1 وکٹ لی۔

خیال رہے کہ اس سے قبل ایونٹ میں ہونے والے مقابلے میں پاکستان چیمپئنز نے ہندوستان چیمپئنز کو با آسانی 68 رنز سے شکست دی تھی۔

دونوں ٹیموں کے درمیان  کھیلا جانے والا فائنل میچ  جیو سوپر سے براہ راست نشر کیاگیا۔


Share: